ابنا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک اجلاس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔واقعہ ریاست پنسلوانیا کے روزٹاوٴن شپ کی میونسپل بلڈنگ میں اس وقت پیش آیا جب سپروائزر معمول کی ماہانہ میٹنگ میں مصروف تھے۔مقامی حکام کے مطابق پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ سے 3 افرادہلاک اور چار زخمی ہوئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابھی تک حملے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکا میں ہھیار رکھنے کی آزادی کی بناء پر فائرنگ کے اس قسم کے واقعات میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449277
امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک اجلاس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔